بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سرکاری ملازمت کی خواہشمند خواتین کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا بڑا اقدام

01 اگست, 2025 11:35

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے خواتین کی عمر کی حد میں بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اوورسیز پاکستانی خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں سات سال تک نرمی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں سول سروس رولز 1997 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی ملازمتوں پر لاگو ہوگا۔

وزارت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی خواتین امیدواروں کو سات سال کی عمر کی بالائی حد میں رعایت دی جائے گی، تاکہ وہ بغیر عمر کی رکاوٹ کے سرکاری ملازمتوں میں حصہ لے سکیں۔

 اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1981 کی دفعہ 2 کے تحت کی گئی ہے، جس کے مطابق وہ افراد جو پاکستان سے باہر مستقل یا عارضی طور پر مقیم ہوں اور کسی دوسرے ملک میں قانونی حیثیت رکھتے ہوں، اوورسیز پاکستانی شمار کیے جاتے ہیں۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم اوورسیز پاکستانی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے تجربے اور قابلیت کو قومی اداروں کی بہتری کے لیے استعمال کر سکیں۔ اس اقدام سے وہ خواتین جو بیرون ملک تعلیم یا ملازمت کے بعد وطن واپس آتی ہیں، عمر کی حد کی قید کے بغیر سرکاری شعبے میں خدمات انجام دے سکیں گی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیموں اور مختلف سماجی حلقوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے عملی اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔