نادرا میں ملازمت کیلئے درخواست دینے کا آسان طریقہ؛ جانیے

Major revolution in Pakistan’s identification system; modern facilities introduced for citizens
نادرا میں ملازمت کے لیے آن لائن درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کیریئر پورٹل پر سنگل سائن آن (SSO) کی سہولت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے امیدوار گھر بیٹھے اپنا کیریئر ڈیش بورڈ کھول کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر امیدواروں کو اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کروانا ہوگا جس کے لیے موبائل ایپ پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے دوران نام، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات درج کرنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش یا ایشو ڈیٹ فراہم کرنی ہوتی ہے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے ای میل یا موبائل پر موصول ہونے والا او ٹی پی درج کر کے تصدیق کرنا ہوتی ہے۔
رجسٹریشن کے بعد اکاؤنٹ کی ویریفکیشن کا عمل شروع ہوتا ہے، جس میں لاگ ان کے بعد تصویر کیپچر کرنا اور اس کا بیک گراؤنڈ سفید ہونا لازمی ہے۔
اس کے علاوہ فنگر پرنٹس کی ویریفکیشن بھی لازمی ہے، جس میں دونوں ہاتھوں کی چار انگلیوں یا دو انگوٹھوں میں سے کسی ایک کو اسکین کرنا شامل ہے۔ ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد امیدوار نادرا کیریئر پورٹل کی ویب سائٹ پر جا کر پاک آئی ڈی کے ذریعے سائن ان کر سکتا ہے۔
لاگ ان کے دوران موبائل پر نوٹیفکیشن موصول ہوگی، جسے فعال رکھنا ضروری ہے۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے سائن ان کی منظوری دینے کے بعد نادرا کا کیریئر ڈیش بورڈ کھل جائے گا اور امیدوار آسانی سے گھر بیٹھے نادرا میں جاب کے لیے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔ یہ سہولت نوجوانوں کے لیے ملازمت کے عمل کو شفاف اور سہل بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












