ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Alarm Bells Ring for Those Without a Driving License
پاکستانی شہریوں کے لیے قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں موٹروے پولیس نے باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے جہاں مقامی اور بین الاقوامی لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔ یہ ملک میں اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد تیسری اتھارٹی ہے جو موٹروے پولیس کے زیرِ انتظام کام کر رہی ہے۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس اشفاق احمد کے مطابق اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع ہوا تھا اور گزشتہ برس سے باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں، اب تک 2,000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس دیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں جدید ٹیسٹنگ سسٹم موجود ہے جس کی بنیاد پر امیدوار کی مہارت کے مطابق لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو کم کرنا ہے۔
موٹروے پولیس کی ہائی وے فورس بلوچستان میں کوئٹہ سے قلات اور اوتھل سے حب تک تعینات ہے، تاہم صرف 1,000 اہلکار موجود ہیں جو بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے ناکافی ہیں، لہٰذا نفری میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ بہتر نگرانی اور ٹریفک کنٹرول ممکن بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












