بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سینئر ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

01 اگست, 2025 15:41

سینئر ایڈووکیٹ شمس الاسلام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام خیابان راحت میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ شمس الاسلام اور ان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خواجہ شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، انہیں 3 گولیاں لگی تھیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی جی ٹی وی نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں ملزم کو فائرنگ کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزم نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی، ملزم کی شناخت عمران آفریدی کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق شمس الاسلام پر گزشتہ سال بھی حملہ ہوا تھا، جس میں ان کے کاندھے پر گولی لگی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔