پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا؛ 9 مئی کے ایک اور کیس میں سزائیں

Major setback for PTI; convictions in another May 9 case
سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچرسمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔
سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد اسماعیل کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس میانوالی پر حملے کے مقدمے کی سماعت کے دوران 51 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، بلال اعجاز احمد چٹھہ سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ انہیں ایک ماہ کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 349 تھانہ سٹی میانوالی میں درج کیا گیا تھا، جبکہ عمر ایوب کو اس مقدمے میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












