بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد

Section 144 imposed across Balochistan, ban on display of weapons for 15 days
صوبہ بلوچستان میں دفعہ 144 نافذکردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے، منہ ڈھانپے پربھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












