بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

02 اگست, 2025 09:10

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 122 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔