پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گریژن کا دورہ کیا، انہوں نے فارمیشن کی عملی تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، انہوں نے جوانوں کے اعلیٰ جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، سید عاصم منیر کا علمی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا۔

فیلڈ مارشل نے قومی یکجہتی، سول و ملٹری ہم آہنگی، اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام طبقوں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل ہے، جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ اسٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہے، فیلڈ مارشل نے ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں Z-10ME کا فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جدید ترین، ہر موسم میں، رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید ریڈار سسٹمز اور جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر آلات سے لیس ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی اہداف کے خلاف فوج کی کارروائیوں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












