بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

علی امین صوبے میں امن قائم نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی

02 اگست, 2025 21:29

بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات بحال کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کردیےگئے۔

ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹے فون پربات بھی کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے، میں نےکبھی نہیں کہا میرے بچےاحتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشال یوسف زئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے۔

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا علی امین گنڈا پور اگر صوبےمیں امن و امان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔