بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اقلیتوں اور مخالفین کیخلاف مودی حکومت کی دہشت گردی پر یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ

03 اگست, 2025 10:52

اقلیتوں اور مخالفین کے خلاف مودی حکومت کی دہشت گردی۔۔۔ یورپی پارلیمنٹ 2025 رپورٹ کے ہوش ربا انکشافات

رپورٹ کے مطابق ۔ سرحد پار قتل اور قاتلانہ حملے میں مودی حکومت کا ہاتھ

📌بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کے ایما پر 2023 میں کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر کاقتل۔

📌گرپتونت سنگھ پنوں پر امریکہ میں قاتلانہ حملے کی بھارتی منصوبہ بندی بے نقاب ۔

📌یورپی رپورٹ میں ان واقعات کو براہِ راست بھارت کے ریاستی جبر پالیسی کے تحت انسان حقوق کی شدید خلاف ورزیاں قرار دیا گیا ہے ۔

ڈیجیٹل نگرانی اور آن لائن ہراسانی

📌بھارت نے صرف ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ سائبر حملے، جاسوسی سافٹ ویئر، اور سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے بھی مخالفین کو ہدف بنا رہا ہے ۔

📌واٹس ایپ ہیکنگ اور اہل خانہ کو بھارت میں حراساں کرنا۔۔۔۔ بھارت کی جانب سے "پراکسی کے ذریعے مجبور کرنے اور دبائو ڈالنے” کی واضح مثالیں ہیں ۔

📌بھارتی سازشوں کا مقصد: بیرون ملک مقیم مخالفین کو کسی بھی طور خاموش کرانا

انٹرپول کا غلط استعمال اور نقل و حرکت پر پابندیاں

📌بھارت کی جانب سے انٹرپول ریڈ نوٹس کو سیاسی کارکنوں کے خلاف ایک ہتھیار ہی بنا لیا گیا ہے ۔

📌اس بھارتی روش کے باعث یورپ میں غیر قانونی گرفتاریاں، ڈی پورٹیشن کی کوششیں، اور سفری پابندیاں رپورٹ ہوئیں۔

📌پاسپورٹ منسوخ کرنا اور سفارتی سہولیات روکنا بھی بھارتی جبر کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

سفارت خانے یا جاسوسی نیٹ ورک

📌رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارت خانے یورپ میں مخالف ڈائسپورا کی نگرانی، دباؤ اور خفیہ رپورٹنگ میں ملوث ہیں ۔

📌مذہبی، سماجی اور طالبعلم تنظیموں کی سرگرمیاں بھی ہندستانی نشانے پر ہیں ۔

📌یہ سرگرمیاں ملک کو مضبوط کرنے کے لئے نہیں نہیں بلکہ انھیں ریاستی جبر کے ذریعے ایک دردناک مثال بنا دینے کیلئے جاری ہیں ۔

یورپی پالیسی کی ناکامی

بھارت کو رپورٹ میں جابر ریاست قرار دیے جانے کے باوجود

❌ کوئی پابندی نہیں

❌ انسانی حقوق کی شرائط میں ترمیم نہیں

❌ میں بھارت سے جبر کا تذکرہ نہیںProtectDefenders.eu

❌کی جانب سے بھارت پر کوئی سیکیورٹی جانچ نہیں Europol

یورپی یونین کی یہ خاموشی اس کی جمہوری ساکھ کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔