بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش

03 اگست, 2025 11:33

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

برادر اسلامی ملک ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان میں مصروف ترین دن گزاریں گے، پاکستانی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان آج باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی، پاک ایران باہمی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے، ایرانی صدر نے دوران جنگ ایرانی پارلیمانی اجلاس میں بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا، اس موقع پر ایرانی پارلیمانی اجلاس میں تشکر پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، پاک ایران باہمی توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاک ایران سرحدی انتظام و سلامتی اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔۔

واضح رہے کہ ملاقاتوں میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت بھی متوقع ہے، ایران کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شمولیت و فعال کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔