بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پاکستان سے 100 ٹن کی پہلی امداد فلسطین بھجوانے کی تیاری مکمل

03 اگست, 2025 17:46

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے 100 ٹن کی پہلی امدادی کھیپ فلسطین بھجوانے کی تیاری مکمل کر لی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلی امدادی پرواز آج شام اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی جبکہ نائب وزیراعظم اور چیئرمین این ڈی ایم اے تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

بیان کے مطابق 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے عمان، اردن پہنچے گا، امدادی کھیپ غذائی اشیاء اور ادویات پر مشتمل ہے۔

این ڈی ایم اے خصوصی پروازوں کے ذریعے کل 200 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوائے گا، پاکستان کی جانب سے غزہ و فلسطین کیلئے 17 امدادی کھیپ ہے، جو آج روانہ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 715 ٹن امداد فلسطین بھجوا چکا ہے

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔