بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

وزیر اعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

03 اگست, 2025 19:18

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی کابینہ کے اراکان سے بھی ملاقات کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی وزراء سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ہوئی، وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ایران کے صدر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ایران کے صدر کو پاک فوج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

خیال رہے کہ ایران کے صدر گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔