پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، ایرانی صدر

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتاہوں، سیاسی،اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ترجیح ہے۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے ساتھ روابط برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، پاکستان سے تجارت 10ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












