سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی گرفتار

Former Prime Minister of Azad Kashmir, Sardar Abdul Qayyum Niazi, arrested
سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی ریلی میں شرکت کیلئے جارہے تھے، انہیں وجنڈی چونترہ کے مقام سے گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ سردارعبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔
واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












