منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نغمہ جاری

04 اگست, 2025 12:15

حق اور دفاع وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو جاری نغمے میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گانے کے بول ہیں میں ہوں زندہ مگر ایسے زندوں میں ہوں جو تیری رکھوالیوں میں مارے گئے، گانے میں شہید پولیس اہلکار کی بیٹی نم آنکھوں سے کہتی ہے مجھے ہمیشہ بابا یاد آتے۔

شہیدپولیس اہلکار کی بیوہ نے کہا کہ میں نے اپنے میاں کی پریس کی ہوئی شرٹ آج تک سنبھال کر رکھی ہوئی ہے، جب بھی میں الماری کھولتی ہوں تو مجھے ان کی یاد آتی ہے۔

گانے کے یہ بول بھی ہیں راہ تکتی ہوئی بیٹیوں کی قسم ہم یہی ہیں مگر ملیں گے نہیں، شہید پولیس اہلکار کی بیٹی کا کہنا ہے کہ اگر مجھے پاپا واپس مل گئے تو میں انہیں کبھی واپس نہیں جانے دوں گی۔

شہید پولیس اہلکار کی بیٹی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاپا نے اس ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے والد نے اس ملک کیلئے شہادت کو گلے لگایا۔

شہید کی ماں نے کہا کہ اللہ پاک میرے بیٹے سمیت تمام شہیدوں کی قربانی کو قبول کرے، شہید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔