وزارت بحری امور کی ایران اور خلیجی ممالک کے سفرکیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری

Ministry of Maritime Affairs approves ferry service license for travel to Iran and Gulf countries
کراچی: وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کے سفر کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیربحری امور جنید انوار چودھری کا کہنا ہےکہ آج بحری رابطےکی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا۔
جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا۔ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا اور پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملےگا، فیری سروس شروع کرنے کے لیےکوششیں تیز کر دی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












