منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، علامہ طاہر اشرفی

04 اگست, 2025 19:17

لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے۔

 

لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا  تھا کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششیں دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں، اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی نا قابل قبول ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ صیہونی اقدامات اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت ہیں، اسرائیلی وزرا اور یہودیوں کی طرف سے مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

 

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے، مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں۔

 

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کا فوری محاسبہ کرے، اسرائیلی اقدامات اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔