منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

کراچی لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بنا سرجری تالا نکال لیا گیا

04 اگست, 2025 19:35

کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں موجود تالا سرجری کے بغیر نکال لیا گیا۔

 

سربراہ لیاری جنرل اسپتال ڈاکٹر انجم رحمان کا کہنا تھا کہ ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی 23 سالہ خاتون ذہنی طور پر مفلوج ہیں اور انہوں نے لوہے کا تالا نگل لیا تھا۔

 

ڈاکٹر کے مطابق خاتون کو آج صبح ایمرجنسی میں تشویش ناک حالت میں لایا گیا اور  خاتون کے ابتدائی ٹیسٹوں میں ان کے پیٹ میں تالا واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا۔

 

ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق کیس پیچیدہ تھا تاہم ماہرین کی ٹیم نے کامیابی سے لیپرواسکوپی کے ذریعے تالا بنا آپریشن نکال لیا جس کے بعد اب مریضہ کی حالت بہتر ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔