کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،4زخمی

نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جج شدید زخمی فوٹو — فائل
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پہلوان گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں 2 افراد جاں بحق،4 زخمی ہوگئے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بعض افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیاجائے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ کرائم سین پر دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان تک رسائی کو یقینی بنایا جائے، تفتیش و تحقیق پر مشتمل رپورٹ سے آگاہ رکھا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












