کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی رم جھم سے موسم خوشگوار

کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی رجم جھم سے موسم خوشگوار
شہرِ قائد میں گزشتہ رات ہونے والی رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی ابر آلود اور مرطوب موسم کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ اس وقت بادلوں کے ڈیرے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












