منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

صدر مملکت اور وزیراعظم کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

05 اگست, 2025 10:05

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

صدر مملکت کا پیغام

اپنے جاری کردہ بیان میں صدرِ پاکستان نے کہا کہ آج بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو 6 برس مکمل ہورہے ہیں، بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کمزور کرنا تھا، کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کا بیان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کااعادہ کرتی ہے، 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں  اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بھارتی اقدام مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادیاتی، سیاسی منظر نامے کی تبدیلی کی سازش ہے، یوم استحصال بھارتی بربریت اور امن کے انکار کی سنجیدہ یاد دہانی ہے، کشمیریوں کے انسانی حقوق اور شناخت سے انکار علاقائی عدم استحکام کی وجہ ہے، بھارت جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ریاستی دہشتگردی اورجبر میں تقریباً 8 دہائیوں سے دوگنا اضافہ کردیا، کشمیری عوام نے بے مثال استقامت سے بھارتی ظلم برداشت کیا ہے، آج کشمیریوں کی قربانی اور استقامت کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، حقیقی کشمیری قیادت کو خاموش کرنا بھارت کے تسلط پسندانہ ایجنڈے کا حصہ ہے، شبیر شاہ، یاسین ملک اور مسرت عالم کی قید کشمیری حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتی، بھارتی قبضے میں کشمیریوں کی مزاحمت ان کے غیر معمولی حوصلے کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ جنوبی ایشیا میں تنازع کی بڑی وجہ ہے، مئی 2025 میں بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور شکست بھارت کی بدنیتی کا ثبوت ہے، عالمی برادری جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کی فوری ضرورت کو سمجھے، سلامتی کونسل کی قردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات ہی واحد راستہ ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، بھارت 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اورغیر قانونی اقدام واپس لے، بھارت سخت قوانین منسوخ کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج کشمیری آج یوم استحصال کشمیر منارہے ہیں، مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو عالمی قوانین کی کُھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔