منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پاکستان کی جانب سے یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کی مداخلت کے الزامات مسترد

05 اگست, 2025 10:35

اسلام آباد: پاکستان نے یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کی مداخلت کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزامات کے حق میں کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، حکومتِ پاکستان معاملہ یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یوکرین تنازع کے پرامن حل کا حامی ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرتا ہے۔

واضح رہے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس، یوکرین جنگ میں متعدد ممالک کے جنگجو روس کی جانب سے اور یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان میں پاکستان اور چین کے لوگ بھی شامل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔