منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ لگوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

05 اگست, 2025 10:50

سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ لگوانے کی ڈیڈلائن بڑھا دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس لگوانے کی ڈیڈلائن میں توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے حکومتِ سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی آخری تاریخ 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025ء مقرر کر دی گئی ہے۔

 اس فیصلے کا اعلان وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عوامی سہولت کے پیش نظر ڈیڈلائن میں توسیع کی ہدایت کی تھی۔ مکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کا استعمال صوبے میں سیکیورٹی کی بہتری کے لیے اہم ہے، کیونکہ یہ پلیٹس سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک ہیں، جو جرائم کی روک تھام اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی شہریوں کے لیے نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کا استعمال لازمی قرار دے چکی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔