منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بحریہ ٹاؤن کو بڑا قانونی جھٹکا، ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کا فیصلہ برقرار

05 اگست, 2025 12:35

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کو قانونی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب 7 اگست کو ملک ریاض کی جائیدادیں نیلام کرے گا، بحریہ ٹاؤن کی نیلامی روکنے کی چاروں درخواستیں خارج کردی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن فیز  2 میں دو کارپوریٹ آفسز نیلامی کی فہرست میں شامل، بحریہ گارڈن سٹی کی روبائش مارکی اور لان بھی نیلامی میں شامل، بحریہ ٹاؤن فیز 4 کا ارینا سینما بھی نیلام کیا جائے گا، سفاری ولاز 1 میں بحریہ انٹرنیشنل اسکول کی عمارت بھی نیلامی کا حصہ بنے گی۔

ذرائع نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن پلاٹ نمبر 27 پر واقع سفاری کلب بھی نیلامی میں شامل ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ نیلامی کیس کی سماعت پر مامور ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس کی سماعت، فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے بحریہ ٹاؤن کی نمائندگی کی، نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر محمد رافع مقصود پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا، عدالت نے نیب کی نیلامی کو عوامی مفاد میں قرار دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔