پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great News for Users of the Pak ID Mobile App
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں نئی خصوصیات اور سہولیات کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو اپنی شناختی خدمات حاصل کرنے میں مزید آسانی ہو گئی ہے۔
نادرا کی یہ ایپ نہ صرف وقت کی بچت کرتی ہے بلکہ گھر بیٹھے مختلف معلومات اور سہولیات فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ نئے ورژن میں اہم اپ ڈیٹس شامل کی گئی ہیں جن سے ایپ کا استعمال پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور مؤثر ہو گیا ہے۔
پاک آئی ڈی ایپ میں اب شہری نادرا سینٹر کی اپائنٹمنٹ باآسانی بک کر سکتے ہیں، درخواست کی ٹریکنگ آئی ڈی چیک کر سکتے ہیں، اور بائیو میٹرک تصدیق بھی چہرے کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خاندان کے افراد کی تفصیلات دیکھنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے، جس سے صارفین کی سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایپ کا یوزر انٹرفیس بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ حاصل ہو۔
نادرا نے شہریوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن اپ ڈیٹ کریں تاکہ جدید فیچرز اور سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ ادارہ شہریوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سرگرم ہے اور مسلسل اپنی خدمات کو جدید بنانے میں کوشاں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












