منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا؛ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرا دیں

05 اگست, 2025 16:04

پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران نے گورنر پنجاب سلیم حیدر سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ اس موقع پر ساجد قریشی نے بتایا کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی منفی سیاست سے تنگ آ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

 چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے چیئرمین اور یوسی 4 چنیسر ٹان کے سابق نائب ناظم اکرم مغل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق صوبائی وزیر سعید غنی کی موجودگی میں کی گئی۔ اکرم مغل نے کہا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور اسی اعتماد کی بنیاد پر انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے تین انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی، اور انہوں نے وائس چیئرمین اور کونسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اکرم مغل نے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، لیکن اب پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ شامل ہونا اپنے سیاسی کیریئر کا نیا باب سمجھتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔