عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سزا یافتہ ایم این ایز سمیت سینیٹرز کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیا ہے۔ نااہل ہونے والوں میں رائے حیدر علی، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی انصر اقبال، جنید افضل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں ممبر صوبائی اسمبلی جنید اکبر ساہی بھی نا اہل قرار پائے ہیں جبکہ ارکان کو 63ون ایچ کے تحت نا اہل قراردیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












