ایف آئی اے کا چھاپہ؛ بحریہ ٹاؤن کی مالی بے ضابطگیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا

بحریہ ٹاؤن کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بحریہ ٹاؤن کے مالی معاملات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی فلاحی ہسپتال پر چھاپہ مارا، جہاں سے چھپائی گئی اہم فائلیں، کمپیوٹرز، سرورز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے۔
چھاپے کے دوران ایف آئی اے اور نیب کی مشترکہ ٹیم نے وہ ریکارڈ برآمد کیا جو بحریہ ٹاؤن کی مبینہ مالی کرپشن سے متعلق ہے۔ ذرائع کے مطابق، تمام حساس دستاویزات ہسپتال کی ایک گیسٹ روم میں چھپائی گئی تھیں، جب کہ ریکارڈ کی خفیہ نقل و حمل کے لیے ہسپتال کی نجی ایمبولینس استعمال کی جاتی رہی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے اپنی کرپشن کو چھپانے اور مالی ریکارڈ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے نجی فلاحی ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کیا۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں سے مختلف رہائشی منصوبوں کی فائلوں سمیت دیگر مالی ریکارڈ قبضے میں لے لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، برآمد شدہ مواد کو فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے، جب کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں کی فائلز کی ریکوری کے لیے چھاپہ
بحریہ ٹاؤن کے خلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے منسلک چھپائی گئی دستاویزات نجی فلاحی ہسپتال کی عمارت سے برآمد
چھاپے کے دوران نیب ٹیم نے چھپائے گئے کمپیوٹرز سرورز ، ڈیجیٹل شواہد اور ڈیٹا بھی برآمد کر لیا
تمام ریکارڈ ایک گیسٹ روم میں چھپایا گیا تھا اور ہسپتال کی نجی ایمبولینس کو ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے اپنی کرپشن کے لیے نجی ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس اور اہم ریکارڈ کو نظروں سے چھپانے کے لیے استعمال کیا
ایف آئی اے ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا جس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف منصوبوں کی فائلیں اور دیگر ریکارڈ بھی شامل ہے
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












