آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے، خواجہ آصف کا دعویٰ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہیں۔ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 5, 2025
انہوں نے کہا کہ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کرچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، سیاستدانوں کا نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












