ملک بھر میں ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات

Nationwide 4-Day Long Weekend Announced
ملک بھر میں ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان ہے۔
پاکستان بھر میں مسلسل چار دن کی تعطیلات متوقع ہیں، جن کا آغاز 14 اگست یومِ آزادی سے ہوگا۔ یہ دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس موقع پر حکومت کی جانب سے پرچم کشائی، ثقافتی تقریبات، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔
یومِ آزادی کے اگلے روز 15 اگست حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، جس کے دوران ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے تاکہ واقعۂ کربلا کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
چونکہ 16 اور 17 اگست کو بالترتیب ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہیں، اس لیے تعلیمی اداروں کے طلباء، اساتذہ اور ملازمین متوقع طور پر مسلسل چار روزہ طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق یومِ آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عوام پُرامن ماحول میں تقریبات اور مذہبی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں۔ تاہم، تاحال 14 اور 15 اگست کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











