منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ہیروز آف پاکستان: ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ کی کہانی

06 اگست, 2025 12:00

قوموں کو جگانے والے خواب دیکھنے والے ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ جیسے ہیروز کو سلام ہے۔

آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ یونیورسٹی کے ریسرچ، انویویشن اینڈ کمرشلائزیشن آفس کے سربراہ اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

 ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ نے اپنے آپ اور اپنے مشن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں نے ابتدائی تعلیم گاؤں کے اسکول سے حاصل کی، جہاں مجھے روزانہ 12 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا تھا، میں نے سینٹر آف ایکسیلنس ان مالیکیولر بائیولوجی، لاہور سے ایم فل کیا،بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے اسکول آف بایولوجیکل سائنسز سے پی ایچ ڈی مکمل کی، مالی مشکلات کے باوجود،  والد صاحب نے تعلیم کو ترجیح دی اور کہا کہ رزق پتھر توڑ کر بھی کما لو گےعلم کوئی نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی کے حوالے سے ایک پوٹینشل نئی ویکسین پر کام کیا اور وہ ڈسکوری ہماری بنی، میں نے ساڑھے آٹھ لاکھ کی آفر ٹھکرا کر آزاد کشمیر یونیورسٹی جوائن کی، تاکہ اپنے علاقے کے انفیکشنز اور بے روزگاری جیسے مسائل کو حل کر سکوں، ہم نے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے لیے اے ایس ٹی پی آر کے نام سے ایک فائیو-ڈائمنشنل ماڈل بنایا، جس میں اویرنس، اسکریننگ، ٹریٹمنٹ، پریونشن اور ریسرچ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب تک تقریباً 25 لاکھ لوگوں کو ہیپاٹائٹس سے متعلق ایجوکیٹ کر چکے ہیں اور دو لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کی، جن میں سے 20 ہزار پازیٹو کیسز کا علاج کروایا گیا، ہم نے ڈائلیسس سینٹرز کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ٹریننگ اور مکمل پیکیج انٹروینشنز کے ذریعے 2021 میں 12 ہزار کیسز میں صرف 9 انفیکشنز تک ڈیزیز کا پھیلاؤ محدود کیا۔

ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ نے کہا کہ مجھے حال ہی میں پاکستان کے HCV ایلیمینیشن نیشنل پروگرام کی ایڈوائزری اور پالیسی ٹیم کا حصہ بننے کا موقع ملا، ان شاء اللہ 2030 تک ملک سے ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ہمارا ہدف ہے، ہم نے بایولوجی میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے آزاد کشمیر کی ریسورس میپنگ کی، اور ہنی بی، سلک ورم، ٹراؤٹ، ڈیری اور میڈیسنل پلانٹس فارمنگ پر متعدد منصوبے شروع کیے۔

ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس کے ذمہ دار نہیں کہ باقی لوگ کیا کر رہے ہیں، ہم صرف اس کے ذمہ دار ہیں کہ ہم خود کیا کر رہے ہیں، قوموں کا مستقبل وہی لوگ بناتے ہیں جو اندھیروں میں امید بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔