منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے متعلق جرمنی کا بڑا اعلان

06 اگست, 2025 14:48

جرمنی کے قونصل خانے نے کراچی میں ویزا سروسز دوبارہ بحال کر دی ہیں۔

 قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کے روز سے ویزا سیکشن نے معمول کے مطابق درخواست گزاروں کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، اور اب ویزا سروسز مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں۔ درخواست گزار اپنی طے شدہ اپائنٹمنٹس کے مطابق قونصل خانے سے رجوع کر سکتے ہیں۔

قونصل خانے کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ قونصل خانے کی بندش کے دوران جن افراد کی اپائنٹمنٹس متاثر ہوئیں، اُنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرمن ویزا پورٹل کے ذریعے نئی اپائنٹمنٹ حاصل کریں۔

 ترجمان نے تصدیق کی کہ نان یورپین شہریوں کے لیے بھی ویزا سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور تمام متعلقہ افراد اب دوبارہ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے باعث جرمن قونصل خانے نے کچھ عرصے کے لیے ویزا سروسز معطل کر دی تھیں، جس سے درخواست گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اب ویزا سروسز کی بحالی سے شہریوں کو سہولت میسر آ گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔