بینظیر انکم سپورٹ پروگرام؛ ڈائنامک سروے میں اندراج کا آسان ترین طریقہ جانیں

Benazir Income Support Program: Learn the Easiest Way to Register in the Dynamic Survey
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائنامک سروے میں رجسٹریشن کے خواہشمند شہریوں کے لیے طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔
بی آئی ایس پی کے مطابق ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ نہایت سہل ہے۔ رجسٹریشن کے لیے قریبی بی آئی ایس پی دفتر کے ڈائنامک رجسٹریشن ڈیسک پر جائیں اور وہاں موجود عملے کو اپنا شناختی کارڈ اور بچوں کا نادرا سے جاری کردہ ب فارم فراہم کریں۔
رجسٹریشن ڈیسک پر موجود عملہ شہری کو نئے یا اپڈیٹ سروے کے لیے ٹوکن جاری کرے گا، جس کے بعد ٹوکن نمبر کی بنیاد پر رجسٹریشن روم میں بُلایا جائے گا، جہاں ڈیٹا انٹری آپریٹر سماجی و معاشی معلومات پر مبنی سوالات کرے گا۔
فارم مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار سے ایک اقرار نامے پر انگوٹھا لگوایا جائے گا اور پھر 8171 پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ مزید جانچ پڑتال کے بعد اگر درخواست گزار اہل قرار پاتا ہے تو 8171 سے ہی اہلیت کی اطلاع دی جائے گی۔
بی آئی ایس پی نے ہدایت کی ہے کہ جن شہریوں کو 8171 سے میسج موصول ہو، وہ مقررہ تاریخ پر بی آئی ایس پی کے تحصیل دفتر میں قائم رجسٹریشن سینٹر پر پہنچیں۔ اس کے علاوہ وہ گھرانے جو پہلے سروے کا حصہ نہیں بنے، وہ بھی رجسٹریشن کے لیے مرکز جا سکتے ہیں۔ مرکز پر جاتے وقت بچوں کا نادرا سے جاری شدہ ب فارم ساتھ لانا لازمی ہوگا۔
بی آئی ایس پی نے مزید ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت حالیہ ماہ کا بجلی کا بل ساتھ لائیں اور رجسٹریشن فارم میں وہی موبائل نمبر درج کریں جو زیر استعمال ہو، تاکہ رابطے میں آسانی رہے اور مستحقین کو بعد ازاں مالی امداد سے متعلق اطلاعات بروقت مل سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









