کراچی میں پاک اور ترک بحری افواج کی دو طرفہ فوجی مشق

راولپنڈی: پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کراچی میں انعقاد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کےمابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد ہوا۔
بیان کے مطابق مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔
مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کیے گئے۔ مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
بیان کے مطابق مشق دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ دو طرفہ مشق کا انعقاد مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی بھی توثیق کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









