برطانوی ہائی کمشنر کا قومی ایئرلائن کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد کا سفر

British High Commissioner travels from Karachi to Islamabad via national airline
پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد کا سفر کیا ہے.
انھوں نے اس سفر کی جھلکیاں اپنی ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پی آئی اے کی سروسز کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پی آئی اے کی براہِ راست پرواز سے مانچسٹر روانہ ہوں گی۔
جین میریٹ کا ہوابازی کے شعبے سے ذاتی شغف انھیں جہاز کے کاک پٹ تک لے آیا، جہاں انہیں پی آئی اے کے کپتان کی جانب سے فلائٹ کے آپریشنز اور پرواز کی بریفنگ دی گئی۔
پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کی عزت افزائی کے لیے انھیں اعزازی ہواباز کا درجہ دیا اور باقاعدہ طور پر کپتان کی کیپ پیش کی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر پی آئی اے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں قومی ایئرلائن کے ساتھ سفر کر کے خوشی ہوئی اور وہ مستقبل میں بھی اس کا انتخاب کریں گی۔
پی آئی اے کے سی ای او نے ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی میں ان کے اہم اور مسلسل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا، اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









