منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

07 اگست, 2025 11:07

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک بار پھر عوام کو جعلسازوں سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 نادرا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شہری اپنی ذاتی معلومات صرف نادرا کی آفیشل ایپلیکیشن "پاک آئیڈینٹیٹی” پر ہی فراہم کریں، اور کسی بھی غیر مصدقہ ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر ہرگز شیئر نہ کریں۔

نادرا نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹس یا ایپلیکیشنز جو نادرا کے نام پر عوام سے ذاتی معلومات طلب کر رہی ہیں، وہ جعلی ہیں اور ان پر اعتماد کرنا شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپنی شناخت اور معلومات کے تحفظ کے لیے صرف سرکاری ذرائع کا استعمال کیا جائے۔

یاد رہے کہ نادرا نے گزشتہ روز "پاک آئی ڈی” ایپ کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے، جس میں شہریوں کی سہولت کے لیے مزید خصوصیات اور خدمات شامل کی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔