منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

07 اگست, 2025 11:43

دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ترک کرنے کی شرط ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں "پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025” پیش کر دیا گیا، جو اوورسیز پاکستانیوں کو شہریت کا حق واپس دلانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے ایوان میں پیش کیا، جسے مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ مجوزہ قانون کے تحت کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے والے شہریوں کو اب پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔

 طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان ممالک کے ساتھ معاہدے کیے ہیں جہاں دوہری شہریت کو تسلیم کیا جاتا ہے، اور انہی معاہدوں کی بنیاد پر قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے اجراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانونی معاملات کو آرڈیننس کے بجائے پارلیمان کے ذریعے طے کیا جانا چاہیے تاکہ جمہوری عمل کو تقویت ملے۔

اسی اجلاس میں "موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیولپمنٹ بل 2024” بھی پیش کیا گیا، جس کا مقصد ملک میں آٹو انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے قانونی بنیادیں فراہم کرنا ہے۔ یہ بلز نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو شہریت کے حوالے سے تحفظ فراہم کریں گے بلکہ صنعتی شعبے میں بھی مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔