منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کے انخلا میں 25 دن باقی

07 اگست, 2025 12:25

پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 1 ستمبر تک کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔

اس فیصلے کے تحت اب صرف 25 دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔

اس سلسلے میں واضح کیا گیا کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے واوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو حل کرنا اور قانونی طور پر رہائش کو یقینی بنانا ہے۔

حکام نے متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔