منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ہیروز آف پاکستان: فلم اور ثقافت کے ذریعے قومی شعور جگانے والے مصطفیٰ قریشی کی داستان

07 اگست, 2025 12:50

فنکار قوم کی روح کے ترجمان ، ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں آج بھی زندہ ہیں۔

معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا  کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا نام ہمارے دل و دماغ میں نقش ہو گیا تھا، جب میں اسکول میں پڑھتا تھا تو پاکستان کا جھنڈا اٹھا کے گلیوں میں نعرہ لگاتا تھا پاکستان زندہ باد۔

 انہوں نے کہا کہ بچپن سے جذبہ تھا کہ اب ہم آزاد ہو رہے ہیں، جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی  نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں آزادی کی قیمت بتائی کہ آزادی کیا چیز ہے۔

فن کے ذریعے شعور اجاگر کرنے والے تمام فنکاروں کو یومِ آزادی  پر پوری قوم کا خراج تحسین۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔