یوم آزادی سے قبل باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد: یوم آزادی سے قبل وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے تمام اسٹالوں سے باجے قبضے میں لے لیے گئے ہیں، اور باجوں کی خریدو فروخت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ سال 2024 میں بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں ہارن اور باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہمارے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ لوگ ہارن، باجے اور سیٹیاں فروخت کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے مناسب جواب موجود ہے، اور اسی لیے امن عامہ کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا تھا کہ میں دفعہ 144 میں درج اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہارن اور باجے ذخیرہ، فروخت، خریدنے اور اس کے استعمال پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے جشن آزادی کے موقع پر کم عمر لڑکوں اور منچلوں کی جانب سے ہارن کی طرز پر آواز نکالنے والے باجے کثرت سے بجانے کا رجحان فروغ پا رہا ہے، جس کے باعث کئی شہری سماعت پر ناخوشگوار اثرات مرتب ہونے کی شکایات بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












