منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا

07 اگست, 2025 15:16

سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ دوری پر تھی۔

دھماکا ریلوے ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن سے روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی کچھ دیر میں روانہ کر دی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔