منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی؛ سب سے بڑی بولی لگانے والے مصور عباسی کون ہیں؟

07 اگست, 2025 17:43

اسلام آباد میں نیب دفتر میں آج اس وقت غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی جب ملک ریاض کی ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی میں ایڈووکیٹ محمد مصور عباسی نے سب سے بڑی بولی دے کر میدان مار لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے متعدد سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تاہم، سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایڈووکیٹ محمد مصور عباسی نے سب سے زیادہ پیشکش کی اور نیلامی جیت لی۔

یہ نیلامی اس لیے بھی اہمیت کی حامل تھی کہ یہ جائیداد ملک ریاض کے اُن اثاثوں میں شامل تھی جو مختلف بدعنوانی کے مقدمات کے بعد ضبط کیے گئے تھے۔

نیب کی پالیسی کے تحت انہیں پبلک آکشن کے ذریعے فروخت کیا گیا تاکہ قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ محمد مصور عباسی کی جانب سے دی گئی بولی نہ صرف ان کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ سرمایہ کار اب ریاستی اداروں کی شفافیت پر بھرپور اعتماد کر رہے ہیں۔

اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا یہ پراپرٹی کسی ترقیاتی منصوبے، کمرشل ہب یا رہائشی اسکیم میں استعمال کی جائے گی۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ جائیداد اسمارٹ ترقیاتی پلاننگ کا حصہ بنائی گئی تو یہ نہ صرف مقامی معیشت بلکہ شہری انفراسٹرکچر کے لیے بھی مثبت ثابت ہو سکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔