شہریوں کو موبائل میسیجز فراڈ سے بچانے کیلئے اہم قدم

Important step taken to protect citizens from mobile message fraud
جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے فراڈ روکنے کیلئے پی ٹی اے اور دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پاکستان میں موبائل میسیجز کے ذریعے شہریوں سے ہونے والے بڑھتے ہوئے فراڈ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، ایف آئی اے، سیکریٹری انفارمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا ہے۔
پینل کے نمائندے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز مختلف موبائل میسیجز کے ذریعے معصوم شہریوں کو جھوٹے دعووں اور لالچ میں مبتلا کرکے ان سے لاکھوں روپے ہتھیا رہے ہیں۔
مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ میسیجز اکثر بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہونے، یا جعلی انعامات جیتنے کے دعووں پر مبنی ہوتے ہیں، جن کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے، ٹیلی کمیونیکیشن حکام اور سیکریٹری انفارمیشن اس بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
پینل نے اپنے مراسلے میں استفسار کیا ہے کہ اب تک جعلسازوں کے خلاف کیا عملی اقدامات کیے گئے ہیں، اور ان اقدامات کی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔ بصورتِ دیگر جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے خبردار کیا ہے کہ اگر تسلی بخش جواب نہ ملا تو لاہور ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








