منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مریم نواز کے نام نیا پرفیوم متعارف،وزیراعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل

09 اگست, 2025 16:16

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ ایک نیا پرفیوم متعارف کرایا ہے جس پر مریم نواز نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے نام پرپرفیوم لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔
مریم نواز شریف کا ٹوئٹ وائرل ہوگیاہے جس میں انہوں نے پرفیوم لانچ کرنےوالی خاتون سے پرفیوم کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ’’I also want one pls ‘‘

خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تصویر والا پرفیوم بطور خراج تحسین لانچ کیاہے جس کانام ’’The Motivation Blend‘‘ ہے,سوشل میڈیا پراس خوشبو اور ٹوئٹ کے چرچے ہیں،اسے عوامی پذیرائی بھی حاصل ہورہی ہے،مریم نواز کی جانب سے خوشبو بنانے والی خاتون کے جذبے کو بھی سراہا گیاہے۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔