نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

نادرا نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کمنٹس میں اپنی ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔
ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی ذاتی معلومات صرف نادرا کی سرکاری "پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کریں اور کسی غیر متعلقہ ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کی نجی اور حفاظتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ کچھ جعلی ویب سائٹس اور ایپس نادرا کے نام پر شہریوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جن سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔
نادرا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر Comments میں
ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں
آپ کی ذاتی معلومات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا Comments کے ذریعے ٹریکنگ آئی ڈی سٹیٹس کی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی pic.twitter.com/fy0xJAR2SV— NADRA (@NadraPak) August 8, 2025
نادرا نے واضح کیا کہ "پاک آئی ڈی” ہی واحد محفوظ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈ (CNIC) سمیت دیگر اہم خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ نادرا کے ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے اسٹیٹس فراہم نہیں کیا جاتا، اس لیے شہری اپنی معلومات کے تحفظ کے لیے صرف محفوظ اور منظور شدہ ذرائع کا استعمال کریں تاکہ دھوکہ دہی یا غلط استعمال سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ نادرا نے حال ہی میں "پاک آئی ڈی” کا جدید ورژن متعارف کرایا ہے، جس میں متعدد نئی سہولیات اور فیچرز شامل کیے گئے ہیں تاکہ شہری آن لائن شناختی خدمات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








