منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان

09 اگست, 2025 18:10

بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گرانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ایئرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔

بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

بھارتی ائیرچیف نے 3 ماہ بعد بھی بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے اپنی ایئ رفورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کردیے۔

دوسری جانب پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ  پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونی کیشن ہیک کرکے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک سنا دی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔