کراچی کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں

کراچی میں مزید 43رہائشی عمارتیں خطرناک قرار
کراچی کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
صوبائی وزیر کے مطابق 5 عمارتوں کے غیر قانونی حصے مسمار اور ایک دکان سیل کر دی گئی جبکہ گزری، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مہم شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، شہری خود بھی رضا کارانہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








