منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

11 اگست, 2025 08:50

کراچی: شہرِ قائد میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم مرطوب ہے جبکہ آئندہ 3 روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کراچی میں مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔