منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اقلیتوں کی حب الوطنی اور خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں، صدر مملکت

11 اگست, 2025 10:00

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی حب الوطنی اور خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، اقلیتی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے افواج ،عدلیہ، سول سروسز سمیت مختلف شعبوں میں شاندار خدمات انجام دیں، اقلیتوں کی حب الوطنی اور خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں، آئین پاکستان تمام شہریوں کو بلا تفریق مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اقلیتوں کے سیاسی، معاشی، مذہبی، سماجی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 2009 میں اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران11اگست کو اقلیتوں کا دن قرار دیا، اقلیتوں کو بلااختیار بنانے، ان کی ترقی اور فلاح کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بھائی چارے، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے خوشحال پاکستان تشکیل دیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔